چین تاریخی حقائق کا تحفظ برقرار رکھے گا، چینی وزارتِ خارجہ

0


بیجنگ : چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس بریفنگ میں ٹوکیو ٹرائل کے آغاز کے 80 سال مکمل ہونے پر اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ تصویری نمائش سے متعلق سوال کا جواب دیا۔ سی ایم جی کے رپورٹر نے سوال پوچھا کہ 26 اکتوبر کو کے لیے انصاف اور امن” کے عنوان سے ٹوکیو ٹرائل کے آغاز کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ نمائش میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ چین کا اس حوالے سے کیا مؤقف ہے؟ترجمان نے کہا کہ ٹوکیو ٹرائل کے فیصلے کو تسلیم کرنا اور قبول کرنا جاپان کی جنگ کے بعد بین الاقوامی برادری میں دوبارہ شمولیت کی ایک بنیادی شرط تھی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ 80 سال گزرنے کے باوجود جاپان کی دائیں بازو کی قوتیں ٹوکیو ٹرائل کے تاریخی فیصلے کو نظرانداز کر رہی ہیں، جارحیت کے جرائم سے انکار اور انہیں درست ثابت کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ غلط تاریخی نظریات کی تشہیر اور جنگی مجرموں کی کھلے عام تعظیم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق، بین الاقوامی برادری کو ان رجحانات کی مشترکہ طور پر مخالفت کرنی چاہیے۔ گو جیاکھون نے کہا کہ عالمی فاشزم مخالف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک کی حیثیت سے چین دنیا بھر کے امن پسند ممالک اور عوام کے ساتھ مل کر قانون کی حکمرانی اور امن کے اصولوں کو فروغ دینے، تاریخی حقائق کا مضبوطی سے تحفظ کرنے، جنگ کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی انصاف اور راست بازی کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.